اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے بزرگو ں سے وابستگی مضبوط کریں.


مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی

بتاریخ ۱۷ فروری بروز اتوار مدرسہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں شاہ صفی  میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مجلس دعوت حق کا انعقاد ہوا جس کی نظامت حضرت مولانا شاہد رضا کوثر ازہری نے کی  تلاوت کلام اللہ سے حضرت سید سیف الاسلام نے، امام مسجد خلجی حضرت نظام الدین نے مجلس کا آغاز کیا۔ اس کے بعد حمد و نعت سید ادیب نظامی نے پیش کی۔ اس مجلس کے مقرر خصوصی حضرت علامہ و مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی صاحب استاذ جامعہ عارفیہ الہ آباد نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کو ہر میدان میں اپنے مقصود تک بہنچنے کے لئے کسی نہ کسی رہنما کی سخت ضرورت ہے۔ اسی طریقہ سے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے کسی نہ کسی شیخ کامل کی ضرورت ہے۔ جس طرح صحابہ کرام نے اللہ کے رسول ﷺ کے سامنے زانوئے ادب طے کیا اور صحابہ کے سامنے تابعین نے اور اس طریقے سے یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہا چنانچہ جتنے بھی لوگ قرب خدا وندی کے بلند مقام تک بہونچےان سب نے کسی نہ کسی مرد صالح کو اپنا رہنما بنایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صالحین کی اتبا ع اور ان سے تعلق مضبوت رکھنے کا ثبوت قرآن و احادیث میں موجود ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا اشارہ ہے ’’ اے ایمان والوں! تقوی اختیار  کرو اور اللہ تک پہونچنے کے لئے و سیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جد و جہد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ‘‘ انہوں نے اپنی گفتگو اس بات پر ختم کی کہ ہمارا رشتہ اللہ کے نیک بندوں سے مضبوط ہونا چاہئے اور ہمیں کسی نہ کسی نیک بندے کو اپنا رہنما ، مرشد اور امیرکے طور پر منتخب کرنا چاہئے تاکہ ہم اس کی امارت میں دین و دنیا کی کامیابی کا سفر آسانی کے ساتھ طے کر سکیں۔ اور مجلس کا اختتام سید سیف الاسلام صاحب نظامی کے دعا پر ہوا۔ اس پروگرام میں مولانا حسین سعید صفوی، مولانا علی سعید صفوی اور دہلی کے مختلف یونیورسیٹیوں کے طلبہ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔
شکیل الرحمٰن خان

Comments