محفل عید میلادالنبی

 28 سمتبر بروز جمعرات کو عید میلادالنبی کے موقع پر شاہ صفی میموریل ٹرسٹ دہلی یونٹ کی جانب سے ایک مجلس رکھی گئی ، جس کی سرپرستی حضرت مولانا علی سعید صفوی نے فرمائی۔

نظامت کی ذمہ داری محمد احمد صحافی صاحب نے ادا کی. پروگرام کی ابتداء قرآن مجید کی تلاوت سے اسماعیل شوکت نے کی. شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں مولانا مطلوب ظفر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ مولانا علی عثمانی ازہری نے سیرتِ سرورِ کائنات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہم مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی مکمل نمونئہ عمل ہے ، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نےچالیس سال تک مکہ میں رہے اور تمام اہل مکہ نے آپ کو صادق کہا لیکن آپ نے چالیس سال بعد جیسے ہی دعوتِ دین کی طرف بلا نا شروع کیا تو وہی قوم جو آپ کو صادق کہ رہی تھی، آپ کو ساحر کہنے لگی. معلوم ہوا کہ جب بھی کوئی حق کی طرف عوام کو بلائے گا  اور دعوتِ اسلام کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرے گا تو لوگ اسے تکلیفیں پہنچائیں گے، اُس کے خلاف سازش کریں گے. اس لیے ہم لوگوں کو چاہیے کہ سیرتِ نبوی کا مطالعہ کریں اور اس کو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں ۔

اُس کے بعد حافظ بلال نے شانِ رسالت مآب میں نعت نبی کا خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس مجلس کے آخری خطیب مولانا شاہد ازہری نے  سیرتِ نبوی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دین اسلام ہم تک پہنچانے کے لیے کتنی تکلیفیں برداشت کی ہیں، اللہ کے رسول چاہتے تھے کہ میری قوم اندھیرے سے نکل کر روشنی کی راہ پر گامزن ہو جائے ، اللہ کے رسول نے زندگی بھر رحمتیں تقسیم کی ہیں ہم لوگوں کو بھی چاہیے کے اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، آپس میں محبت اور اخلاق کو بڑھاوا دینے کی کوشش کریں، تاکہ پوری دنیا میں امن و امان قائم ہو سکے ۔

پروگرم كا اختتام مخدوم گرامی حضرت مولانا علی سعید صفوي کی دعا پر ہوا۔

کافی تعداد میں لوگ تشریف لائے اور نورانی خطابات سے اپنے قلوب کو منور کیا۔







Comments

Post a Comment